• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کلفٹن میں ڈاکے ڈالنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار


کراچی کے علاقے کلفٹن کی پولیس نے علی بابا چورنگی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزمان اقبال، زوہیب، عبدالغنی اور عدنان عرف شہزاد بنگلوں اور دکانوں پر وارداتیں کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایس ایچ او کلفٹن پیر شبیر حیدر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے سراغ لگا کر ان چاروں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ کا مزید کہنا ہے کہ چاروں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ملزمان کے خلاف بوٹ بیسن تھانے میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مزید 4 مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔


انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان برگر شاپ لوٹنے میں ملوث رہے ہیں، ان پر سائٹ کے چاول گودام سے ساڑھے 5 لاکھ روپے لوٹنے کا بھی الزام ہے۔

ان ملزمان کی وارداتوں کی ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس کو ان ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملی ہے۔

تازہ ترین