• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظمؒ کا دو قومی نظریہ آج درست ثابت ہوا ہے ، چودھری پرویزالٰہی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ  قائداعظم ؒ  کا دو قومی نظریہ آج درست ثابت ہوا ہے، قائداعظم محمد علی جناحؒ  نے ہندوؤں کی ذہنیت بھاپنتے ہوئے دو قومی نظریہ دیا تھا۔

چوہدری پرویزالٰہی نے یوم قائداعظم اور کرسمس کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں ہندوؤں کے ظلم سے تنگ ہیں، قائداعظمؒ کا فرمان ہے نجات کا راستہ حضرت محمد ﷺ کااسوۂ حسنہ ہی ہے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ بے شک دین محمدیﷺ ہی تمام انسانیت کے لیے نظام حیات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہیں، پاکستان کے اندر تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت عارف علوی نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ قائد اعظم کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین