• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی نواز شریف دور میں حکومتی وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید


اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) نے نواز شریف کے دور میں حکومتی وفد اسرائیل بھجوانے کی تردید کردی۔

ایک بیان میں ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں اسرائیل اور پاکستان کے درمیان ایسا کوئی رابطہ یا دورہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پر الزام لگانے جیسی حرکتیں کرنے والوں سے متعلق یہی کہا جاسکتا ہے کہ ’جھوٹوں پر اللّٰہ کی لعنت ہو‘۔


ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر ملکی مفادات کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) قائداعظم کے اصولی موقف کی حامی اور پہرے دار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی ایجنٹ کہنے والوں نے اپنے سیاہ کرتوت چھپانے کے لئے نیا فتنہ تیار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کا سودا تم کرو اور الزام نوازشریف پر لگاؤ؟ کابینہ وزیر کی خبر سامنے آنے پر الزام نواز شریف پر لگادیا گیا ہے، کوئی شرم اور کوئی حیاہوتی ہے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پر ہم نے بولنا شروع کیا تو جھوٹ پھیلانے والے کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔

تازہ ترین