آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بینظیر شہید کی برسی، لاڑکانہ میں مامور کراچی کے DSP کا انتقال

کراچی ٹریفک پولیس کے ایک ڈی ایس پی لاڑکانہ میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے انتظامات کی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک آفس کے ڈی ایس پی سعید آرائیں کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک گارڈن ساؤتھ حنیف میمن دیگر پولیس افسران کے ہمراہ لاڑکانہ میں انتظامی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ قیام گاہ پر ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔

حنیف میمن کو تشویش ناک حالت میں فوری طور پر لاڑکانہ کے امراضِ قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال میں حنیف میمن کو دل کا ایک اور دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔


ڈی ایس پی حنیف قادری کی میت کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔

حنیف قادری کراچی ساؤتھ کے کھارادر سب ڈویژن کے اضافی چارج پر بھی کام کر رہے تھے۔

قومی خبریں سے مزید