• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان علی آغا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئراداکار فرحان علی آغا نے تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار فرحان علی آغا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ساتھ انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اداکار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں۔فرحان علی نے کہا کہ ملک ایک مشکل گھڑی سے گزررہا ہے لہذا اچھے اور ایماندار لوگوں کی پی ٹی آئی میں ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں۔واضح رہے کہ اداکار فرحان علی نے بتایا کہ وطن سے محبت مجھے ورثے میں ملی ہے۔

تازہ ترین