• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 گلوکارہ میشا شفیع نے انوکھے انداز میں شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کردیا۔

دو روز قبل یعنی 27 دسمبر جمعے کے دن شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی 13ویں برسی بڑے ہی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے دیگر چاہنے والوں نے بھی گڑھی خدا بخش پر حاضری دی اور اُنہیں یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر گلوکارہ میشا شفیع بھی شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے میں کسی سے پیچھے نہ رہیں اور  اُنہوں نے سوشل میڈیا کا رُخ کیا۔


میشا شفیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے سیاہ رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور اُس شرٹ پر شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کی تصویر بنی ہے۔

گلوکار نے بی بی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’بےنظیر بھٹو ہمیشہ ہمارے دِلوں میں زندہ رہیں گی۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد میشا شفیع کی اس پوسٹ کو لائک کررہی ہے۔

خیال رہے کہ بے نظیر بھٹو 21 جون 1953میں پیدا ہوئیں اور محترمہ بے نظیر ذوالفقار علی بھٹو بیگم نصرت بھٹو کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔

جلا وطنی کے بعد 2007 میں بے نظیر بھٹو کراچی واپس آئیں جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

تاہم حملے میں بے نظیر بھٹو محفوظ رہیں لیکن 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئیں تھی۔ 

تازہ ترین