• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی مظالم کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال، مختلف شہروں میں مظاہرے، حریت رہنما عبدالرشید لون گرفتار

سرینگر (اے پی پی ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طر ف سے جعلی مقابلوں میں بیگناہ کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کیلئے گذشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی ،مختلف شہروں میں مظاہرے کئے گئے، ادھر بھارتی پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور جموںوکشمیر ماس موومنٹ کے سیکرٹری اطلاعات عبدالرشید لون کو گذشتہ روز گرفتار کر لیا،حریت کانفرنس کی کال پرسرینگر، اسلا م آباد ، شوپیاں، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی، نمازجمعہ کے بعد مظاہرے بھی کیے گئے، پولیس نے عبدالرشید لون کو گھر سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، دریں اثناء ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجیوں نے گذشتہ ماہ کم عمر کشمیری لڑکے سمیت 14بے گناہ کشمیریوں کو شہید، پیلٹ گن ، فائرنگ اورآنسوگیس سے48 کشمیریوں کو شدیدزخمی کیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر نے کیخلاف ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نے دی تھی جبکہ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی اور پیپلز لیگ سمیت دیگر حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے اس کی حمایت کی ۔سرینگر، اسلا م آباد ، شوپیاں، پلوامہ اور دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی ۔

تازہ ترین