• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم کی کوچنگ میں مجھے وژن نظر نہیں آرہا، اظہر محمود

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں مجھے کوئی وژن نظر نہیں آرہا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اظہر محمود نے قومی ٹیم کی حالیہ شکست پر ٹیم انتظامیہ پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں قابلیت ہی نہیں صلاحیتیں بھی موجود ہیں مگر سلیکشن کے معیار کو ٹھیک کرنا ہوگا۔


سابق آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ کوشش کررہے ہیں ٹرائل صاف اور شفاف طریقے سے ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سلیکشن میں کوئی سفارش نہیں چلے گی، انتخاب صرف ٹیلنٹ پر ہوگا، میں اسی کو دیکھوں گا جس میں ٹیلنٹ ہوگا۔

اظہر محمود نے یہ بھی کہا کہ بابر اعظم کا نہ ہونا سیریز میں شکست کی ایک وجہ ہے، اس سیریز میں نئےکھلاڑیوں کو بھی موقع ملاجو خوش آئند بات ہے۔

تازہ ترین