• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپل نے کورونا کے باوجود ایپ اسٹور سے 64 ارب ڈالر کمالیے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے گزشتہ سال یعنی 2020 میں اپنے ایپ اسٹور سے کُل 64 ارب ڈالر کمائی حاصل کی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ سال ایپ اسٹور سے 64 بلین ڈالرز کمائی کی ہے جو کہ سال 2019 کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے 2019 میں اپنے ایپ اسٹور سے 50 ارب ڈالرز کمائے تھے۔

دی ورج کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپ اسٹور سے ریونیو میں اضافے کی اصل وجہ جانچنا تو مشکل ہے لیکن اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وبا کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران ایپ اسٹور سے پہلے کے مقابلے میں زیادہ آن لائن گیمز خریدے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھروں میں محصور لوگوں کی جانب سے آن لائن گیمز اور انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تازہ ترین