• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورڈ کا قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا، لیکن ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کو ایک لائف لائن مل گئی۔

کرکٹ کمیٹی نے جنوبی افریقہ سیریز کے بعد دوبارہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ دوسری پوزیشن قبول نہیں ہوگی۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس سلیم یوسف کی سربراہی میں قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوا، جس میں کمیٹی کے رکن وسیم اکرم، عمر گل اور ذاکر خان نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔

اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی گزشتہ 16 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس نے بھی اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں اور ان سے ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے سوالات کیے گئے۔


سلیم یوسف کا کہنا تھا کہ ساؤتھ افریقہ سیریز کے بعد کارکردگی کا پھر جائزہ لیا جائے گا اور اب دوسری پوزیشن قبول نہیں۔

کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین سلیم یوسف کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کے باعث صرف پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہی نہیں بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک کی ٹیموں کو بھی کوویڈ 19 کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔

کرکٹ کمیٹی نے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ اور ویمنز کرکٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جبکہ نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بھی اپنی سلیکشن پالیسی سے متعلق بریفنگ دی۔

تازہ ترین