• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کے سائیکل چلانے پر تنازع کھڑا ہوگیا

وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے اتوار کو مشرقی لندن میں سائیکل چلانے پر تنازع اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لندن میں اپنی رہائشگاہ سے7 میل دور تک سائیکل چلانے پر لیبرپارٹی نےبورس جانسن پر دُہرے معیار کا الزام لگایا ہے۔ 

دوسری جانب ڈاؤننگ اسٹریٹ (برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) نے وزیر اعظم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بورس جانسن قواعد کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے۔ 


میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق ورزش کیلئے علاقے سے دور جانے کی اجازت نہیں۔ 

ڈاؤننگ اسٹریٹ نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ بورس جانسن سائیکل چلا کر وہاں گئے یا وہیں سائیکلنگ کی۔

میٹ پولیس کمشنر نے تصدیق کی کہ یہ بات یقینی ہے بورس جانسن کا ٹرپ خلاف قانون نہیں تھا۔ 

تازہ ترین