• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بینکوں کو سست معاشی بحالی کا سامنا ہے, موڈیز


پاکستانی بینکوں کو سست معاشی بحالی کا سامنا ہے، وافر فنڈنگ اور لیکوڈٹی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم بنارہی ہے۔

موڈیز ریسرچ کی پاکستانی بینکوں پر رپورٹ میں رواں مالی سال میں معاشی نمو ایک اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کے توقعات کو معمولی قرار دیا گیا ہے۔

موڈیز ریسرچ کے مطابق ملک میں معاشی سرگرمیاں کورونا وباء سے پہلے کی سی صورتحال سے کم رہنے کے امکانات البتہ بہتر آپریٹنگ اور چیلنجنگ ماحول کے سبب بینکوں کے اثاثے اور منافع اثر انداز ہونے کے اندازے بھی ہے۔

موڈیز ریسرچ کے مطابق ریفارمز اور پالیسیوں کے اثرات کے سبب حکومتی قرضوں کی صورتحال بہتر ہے، حکومتی قرضوں میں بینکوں کی بڑِی سرمایہ کاری کے سبب بینکوں کا کریڈٹ پروفائل حکومت جیسا ہے۔


بینکوں کے بیرونی آپریشن برآمدی شعبے اور کمپنیوں کو مشروط حکومتی ادائیگیوں کے سبب متاثر ہونگے، بینکوں کے مجموعی قرضوں میں غیر فعال قرضوں کا حجم بڑھے گا۔ اگرچہ ادائیگیوں میں مہلت اور حکومت سپورٹ اقدامات سے کورونا کے اثرات جزوی زائل ہوئے ہیں اور خدشات کم بھی ہوئے ہیں۔

بینکوں کی ڈپازٹس بیس فنڈنگ بڑھنے اور وافر لیکیوڈٹی سے استحکام رہے گا۔ مالی چیلنجز کے باوجود بحرانی کیفیت میں حکومتی سپورٹ جاری رہنے کے امکانات بلند ہیں۔

تازہ ترین