شاخ گوبھی (بروکولی) گوبھی کی ایک خاص قسم ہے، جسے ’سپر فوڈ‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ امراضِ قلب، کئی اقسام کے کینسر اور ٹائپ ٹو ذیابیطس سے بچاتی ہے۔
اس کے علاوہ شاخ گوبھی وٹامن ’کے‘ سے بھرپور سبزی ہے جو ہڈیوں کو مضبوط کرنےمیں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور قوت معدافیت کو بھی بڑھاتی ہے تاکہ انسان مختلف بیماریوں سے لڑ سکے۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق شاخ گوبھی میں موجود فلے وونوئڈز کئی امراض کو مؤثر انداز میں روک سکتےہیں۔ اگر ہر 3 روزکے بعد شاخ گوبھی کا استعمال کیا جائے تو اس سے جسم کا امنیاتی دفاعی نظام بیدار ہوکر سوزش اور دیگر امراض کا خاتمہ ممکن بناتی ہے۔
ماہرین نے شاخ گوبھی میں موجود مفید جینز دریافت کرلیے ہیں اور انہیں عام گوبھی اور دوسری سلاد وغیرہ میں شامل کرکے انہیں بھی ’سپر فوڈز‘ بنایا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف الینوائے کے پروفیسر کے مطابق فینولِک مرکبات میں اینٹی آکسیڈنٹس خواص ہوتے ہیں اور یہ انسانوں میں سوزش (انفلیمیشن) کو مؤثر انداز میں روکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق شاخ گوبھی میں موجود اہم اجزا جسم میں اچھی طرح جذب ہوجاتے ہیں اور جگر میں جمع ہوتے رہتے ہیں اس کے بعد وہ خون میں شامل ہوکر اپنی اینٹی آکسیڈنٹس خواص کی بنا پر جلن اور دیگر امراض کو روکتے ہیں اور اسی بنا پر یہ کینسر اور دیگر امراض کو ختم کرسکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کچی شاخ گوبھی میں موجود اجزا کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ جسم سے زہریلے مرکبات خارج کر کے جسم کو ڈی ٹاکسیفائی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اگر جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہے تو بروکولی جسم میں اس کی افزائش میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ شاخ گوبھی میں وٹامن اور غذائی اجزا کا ایک خزانہ موجود ہوتا ہے جن میں وٹامن کے، وٹامن سی، کرومیم، فولیٹ، فائبر، وٹامن بی سکس، وٹامن ای، فاسفورس، مینگنیز، وٹامن اے، پوٹاشیئم، اومیگا تھری، آئرن اور زنک کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔