قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دُنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے اپنے بھائی کے ہمراہ 34 سال پُرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
وسیم اکرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
مذکورہ تصویر میں وسیم اکرم کے ہمراہ اُن کے بھائی بھی موجود ہیں اور دونوں بھائیوں نے ایک جیسی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔
وسیم اکرم اور اُن کے بھائی کی شرٹ پر انگریزی زبان میں درج ہے ’مجھے نیو یارک سے محبت ہے۔‘
سابق کرکٹر نے اس نایاب تصویر کے ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیکھیں، مجھے کیا ملا۔‘
اُنہوں نے بتایا کہ ’تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کے بھائی موجود ہیں جبکہ یہ تصویر سال 1986ء کی ہے۔‘
وسیم اکرم نے انسٹاگرام صارفین کو سوچ میں مبتلا کرتے ہوئے پوچھا کہ ’ہم تصویر میں کس شہر میں موجود ہیں؟‘
سابق کپتان کے سوال پر زیادہ تر صارفین درست جواب یعنی ’نیو یارک‘ لکھا جبکہ کچھ نے نیویارک کو لاہور اور کراچی بنا دیا۔
وسیم اکرم کی اس پوسٹ پر اب تک 27 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔