• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا


ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کا  اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 109روپے 20 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔


مٹی کے تیل کی قیمت3 روپے اضافے کے بعد 76روپے65پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد  ڈیزل کی نئی قیمت  113روپے19پیسے فی لیٹرہوگئی۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت اضافے کے بعد 76روپے 23 پیسے فی لیٹرہوگئی۔

تازہ ترین