لاہور ( نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت چور ہے، انہوں نے براڈ شیٹ سے بھی پیسے مانگ لئے، موجودہ حکمران جو نااہل، کرپٹ اور چور ہیں براڈشیٹ میں بھی پیسے مانگے۔
مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے انکے گلے براٹ شیٹ گلے پڑ گیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز نے ہفتے کے روز اپنے چچا پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور اپنے کزن اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز سے احتساب عدالت میں ملاقات کی۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس میں پیشی پر احتساب عدالت موجود تھے۔ شہباز شریف نے مریم نواز کا استقبال کیا۔