• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف گلوکارہ لتا منگیشکر اور سونو نگم سمیت دیگر کے استاد ’ استاد غلام مصطفیٰ خان‘ ممبئی میں انتقال کرگئے۔ بھارت کی کلاسیکل موسیقی کے استاد غلام مصطفیٰ خان کا تعلق رام پور کے سہاسوان گھرانے سے تھا اور وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ گزشتہ سال 89 سالہ استاد غلام مصطفیٰ پر فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے باعث ان کے جسم کا بایاں حصہ مفلوج ہوگیا تھا تاہم گزشتہ روزوہ ممبئی میں انتقال کرگئے۔بھارتی حکومت نے استاد غلام مصطفیٰ خان کو ان کی خدمات پر 1991 میں پدما شری، 2003 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ، 2006 میں پدما بھوشن اور2018 میں پدما وبھوشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔استاد مصطفیٰ خان کے شاگردوں میں سونو نگم، لتا منگیشکر، اے آر رحمان اور شان سمیت کئی شامل ہیں۔ان کے انتقال پر لتا منگیشکر اور سونو نگم سمیت متعدد شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین