• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ٹو سر کرنے والے نیپالی کوہ پیما واپس پہنچ گئے

سکردو( نثار عباس/نمائندہ جنگ) کے ٹو سر کرنے والے نیپالی کوہ پیما بیس کیمپ پہنچ گئے، کوہ پیماوں نے کل رات کیمپ تھری پر گزاری، براوٹ پیک پر مہم جوئی کے لیے آئے ہوئے امریکی کوہ پیما ہفتے کے روز سے لاپتہ ہیں، لاپتہ کوہ پیما کو کل ہیلی کاپٹر کے زریعے تلاش کیا جائے گا، 8611میٹر بلند دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو موسم سرما میں پہلی بار سر کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے نیپالی کوہ پیما بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں نیپالی کوہ پیماوں نے کل ہفتے کے روز شام 5 بجے کےٹو سر کیا تھا اور رات 12 بجے واپس کیمپ تھری پہنچے تھے جہاں 8 کوہ پیماوں نے رات گزاری جبکہ دو کوہ پیماوں نے بیس کیمپ تک اپنا سفر جاری رکھا اور اب تمام کوہ پیما بحفاظت بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں جہاں ہسپانوی کوہ پیما کی ہلاکت اور ایک امریکی کوہ پیما کے لاپتہ ہونے کے باعث ماحول سوگوار ہے، امریکی کوہ پیما ایلکس گزشتہ روز ماحول سے مانوس ہونے کے لیے براوٹ پیک کے قریب واقع چوٹی کی مہم جوئی پر گئے تھے لیکن تاحال واپس نہیں لوٹے ہیں، لاپتہ امریکی کوہ پیما کو کل دن کو ہیلی کاپٹر کے زریعے تلاش کیا جائے گا جبکہ آئس لینڈ کے کوہ پیما جون سنیری کےٹو کی مہم روک کر لاپتہ کوہ پیما کی تلاش کے لیے براوٹ پیک روانہ ہوئے ہیں، گزشتہ روز کے ٹو کے کیمپ ون وے واپسی پر برفانی شگاف میں گیرنے سے ہلاک ہونے والے ہسپانوی کوہ پیما کی لاش ہیلی کاپٹر کے زریعے سی ایم ایچ پہنچا دی گئی ہے جہاں سے آج جہاز کے زریعے میت اسلام آباد روانہ کی جائے گی۔

تازہ ترین