• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کی سول کورٹ آرڈیننس 1962 میں ترمیم کی تجویز

سندھ حکومت نے محکمہ قانون کے ذریعے سندھ ہائی کورٹ کو اہم تجویز دے دی ہے۔

محکمہ قانون کے مطابق سندھ حکومت نے سول کورٹ آرڈیننس 1962 میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔

محکمہ قانون نے ترمیم سے متعلق اتفاق رائے کے لیے ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ قانون کے مطابق سندھ حکومت سول کورٹ آرڈیننس 1962ء میں ترمیم کےلیے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی اتفاق رائے کی خواہاں ہے۔


قانون کے مطابق ڈیڑھ کروڑ تک مالیت کے سول مقدمے کی کارروائی ضلعی عدالتوں میں کی جاتی ہے۔

نئی تجویز ہے کہ ساڑھے 6 کروڑ تک کی مالیت کے مقدمے کی کارروائی ضلعی عدالتوں میں کی جائے۔

اس وقت ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم کے سول مقدمے کی کارروائی سندھ ہائیکورٹ میں کی جاتی ہے۔

محکمہ قانون کے مطابق کراچی بار نے سول مقدمے کی رقم بڑھانے کی قرار داد منظور کی تھی، جس کی روشنی میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین