آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

محسن باری نے بھٹوشہید ایوارڈ کمیٹی کی تشکیل نو کر دی

ہیلی فیکس(زاہدانور مرزا)پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے بھٹوشہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ کی تشکیل نو کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، پاکستان پیپلزپارٹی بریڈفورڈ کے صدر آصف نسیم راٹھور کو چیف آرگنائزر مقرر کیا گیا ہے جب کہ برطانیہ بھر سے 9 ممبران کی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔کمیٹی ممبران میں میاں افضل خالد لندن ، چوہدری علی شان لندن ،سردار عبد الرحمان خان بریڈفورڈ ، چوہدری محمد زمان نوٹنگھم ، چوہدری علی شان برمنگھم ، مرزا سرفراز احمد گلاسگو ، سلطان حیات لندن ، ناہید خان لندن ، صاحبزادہ اکرام الحق لنکا شائر شامل ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے مطابق کورونا وائرس کے اختتام پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔

یورپ سے سے مزید