• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ بہت بڑا شو تھا: مریم اورنگزیب


مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ حکومت نے خود ہی اعتراف کر لیا کہ کل اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا بہت بڑا شو تھا۔

جیل حکام نے مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو لاہور کی احتساب عدالت پہنچا دیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ نون کے کارکن بڑی تعداد میں احتساب عدالت کے باہر موجود تھے جنہوں نے اپنی قیادت کے حق میں نعرے بلند کیئے۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب بھی احتساب عدالت پہنچیں جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔


انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ مرکزی ملزم نے اعتراف کر لیا، اب جلد سزا سنائی جائے، ان حکمرانوں کا ہر روز ایک نیا اسکینڈل سامنے آ رہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت ناکام ہو کر گر چکی ہے، یہ قومی خزانے سے کمیشن مانگتے پکڑے گئے، ایسا کرپٹ ٹولہ پاکستانی تاریخ میں کبھی نہیں آیا۔

تازہ ترین