• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی، معاشی و اقتصادی صورتحال پر بات کی جائے گی۔ 

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس 26 جنوری کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا جس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ 

کابینہ اجلاس میں کورونا ویکسین کی قیمت طے کی جائیگی۔

اسی طرح کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق کفایت شعاری سے متعلق حکومتی ٹاسک فورس کے چیئرمین کابینہ کو بریفنگ دینگے۔

نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کے اسٹرکچر کی منظوری دی جائے گی۔

ایف نائن پارک کی خالی زمین کے عوض مقامی اور عالمی سطح پر سکوک بانڈز کے اجراء کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں نادرا کے مالی سال 2020 کے مالیاتی اکاؤنٹس کے آڈٹ کی منظوری دی جائے گی۔

اسی طرح ورکرز ویلفئیر فنڈ اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے درمیان الاٹمنٹ پالیسی کے ایم او یوز کی منظوری بھی دی جائے گی۔

لاہور میں وزارت مذہبی امور کے پلاٹ کی فروخت کے لیے این او سی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

ای سی سی، کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات اور انرجی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

تازہ ترین