• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کل کی نسبت آج کراچی کی سردی میں اضافہ ہوا ہے، شہرِ قائد میں درجۂ حرارت پھر سنگل ڈیجٹ پر آ گیا، خنکی بڑھ گئی۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 8 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی جانب سے 9 سے 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔

اُدھر گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، استور میں 2 روز سےجاری برف باری رکنے کے بعد متعدد مقامات پر راستے بند ہیں۔

پنجاب میں صبح کے اوقات میں دھندکاراج رہا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، دیامر کے بالائی علاقوں بابوسر ٹاپ، بٹوگا ٹاپ، نانگا پربت میں وقفے وقفے سے برف باری ہو رہی ہے۔


استور میں 2 روز سے جاری برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے، جبکہ متعدد مقامات پر راستوں کی بندش سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مری میں برف باری رک گئی ہے، شدید سردی سے پائپ لائنوں میں پانی جم گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برف باری تھمنے کے بعد موسم صاف ہو گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین