• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں : سائرہ خان

پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن اینکر سائرہ خان کا کہنا ہے کہ میرے عملی طور پر مسلمان نہ ہونے کے اعلان کے بعد مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں تفصیلی طور پر بتایا کہ میرے عملی طور پر مسلمان نہ ہونے کے اعلان کے بعد درجنوں جان سے مارنے کے  دھمکی آمیز فون کالز اور پیغامات مل رہے ہیں۔

سائرہ کے مطابق میری نجی زندگی کے تمام تر فیصلوں اور ذاتی انتخاب کو نفرت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی تمام خواتین معنی رکھتی ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ان کے ساتھ کیے جانے والے ناروا سلوک کو اب ختم ہونا چاہئے۔


سائرہ نے لکھا کہ ’میری اپنی ایک آواز ہے جسے میں حق کیلئے استعمال کروں گی، کسی کو کوئی حق نہیں ہے کہ وہ کسی عورت کے ساتھ جبر و زبردستی کرے چاہے وہ غیرت کے نام پر ہو یا پھر کسی اور وجوہات پر۔‘

سائرہ کے مطابق اب ان معاملات پر بات کرنے کا وقت ہے کیونکہ اب انہیں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے۔

خیال رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی ٹیلی ویژن اینکر سائرہ خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ عملی طور پر مسلمان نہیں ہیں بس خاندان والوں کو خوش رکھنے کیلئے مسلمان ہونے کا ڈرامہ کیا۔

تازہ ترین