• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی مزمل نے دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پیش کیا، مقررین

کراچی( پ ر) سوشل میڈیا نیٹ درس قرآن ڈاٹ کام پر مفتی مزمل حسین کاپڑیا کی یاد میں آن لائن تعزیتی پروگرام پیش کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالباری ، مفتی محمد ، مفتی محمد حسین خلیل خیل ، مفتی نجیب خان ، ڈاکٹر قاسم اشرف ، مفتی محمد زبیر ، مفتی نعمان ، سید احمد یوسف بنوری ، مفتی خالد محمود نے شرکت کی، جامعہ امدادیہ فیصل آباد سے مفتی طیب ، مفتی حبیب الرحمٰن درخواستی نے شرکت کی۔ مفتی محمد نے کہا کہ مفتی مزمل حسین کاپڑیا نے دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج پیش کیا اور ملک میں اس حوالے سے سابقین اولین میں سے تھے۔ ڈاکٹر عبد الباری نے مفتی صاحب کی بیماری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے انہیں صبر عطاء فرمایا تھا کہ وہ اتنا وقت بیماری میں گزار گئے مگر بیماری کو حاوی ہونے نہیں دیا- سید احمد یوسف بنوری نے کہا کہ مفتی جب بھی نوجوانوں سے ملتے تو انہیں دین کے مختلف شعبہ جات میں لگنے کی ترغیب دیا کرتے۔ ڈاکٹر قاسم اشرف نے کہا کہ ان کا تعلیمی وژن بہت اونچا تھا،مفتی صاحب وقت کو بہت قیمتی بناتے تھے یہاں تک کہ ڈائیلاسز کے دو گھنٹے کے وقت میں بھی انہوں نے تصنیف و تالیف کا کام کیا- مفتی طیب نے کہاکہ مفتی مزمل حسین کاپڑیا نے ایسی زندگی گزاری کہ ہر کوئی رشک کرتا ہے کہ انکی نیکیاں مجھے مل جائیں۔ مفتی حسین خلیل خیل ، مفتی ارشد ، مفتی حبیب الرحمٰن درخواستی ،مفتی محمد زبیر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

تازہ ترین