اتوار کو شمالی آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں ایک سوڈانی پناہ گز ین ہادی الودید کی طرف سے ایک مقامی شخص اسٹیفن اوگلوی پر قاتلانہ حملے کے بعد گلاسکو میں بھی نسل پرستانہ حملے اور مظاہرے شروع ہو گئے۔
سیکڑوں کی تعداد میں نسل پرست افراد چہرے پر ماسک پہنے، یونین جیک اٹھا کر اور بینرز لہراتے ہوئے گلاسگو سٹی سینٹر کے مرکزی حصے بوکینن اسٹریٹ کے قریب جمع ہوئے اور نسلی اقلیتوں کے افراد پر حملے کیے۔
اس حملے کے نتیجے میں تین افراد زخمی جبکہ اس کے علاوہ دو پولیس افسران بھی زخمی ہوئے۔ ایڈنبرا، فالکرک، پرتھ، ایڈنبرا اور آئر شائر کے علاوہ پیزلے میں بھی مظاہرہ ہوئے لیکن یہاں کوئی پر تشدد واقعہ پیش نہیں آیا۔
اسکاٹ لینڈ پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل ایلن وڈیل نے کہا ہے کہ ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ ہم مستقبل میں کسی بھی قسم کے نسل پرستانہ مظاہروں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انھوں نے کہا اسکاٹ لینڈ میں نسل پرستی کے لیے ہرگز کوئی جگہ نہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سوینی نے بھی ان نسل پرستانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ ہم اس طرح کے واقعا ت کو ہر گز برداشت نہ کریں گے۔