• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض ہمیشہ جبر کے خلاف سینہ سپر رہے،شفقت محمود

اسلام آباد( نیو زرپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام اُردو کے عہد ساز شاعر فیض احمد فیض کی 110ویں سالگرہ کی مناسبت سے فیض احمد فیض قومی ادبی سیمینارہوا۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ، قومی ورثہ و ثقافت شفقت محمودمہمان خصوصی تھے۔ احمد سلیم، نعیم بخاری، خواجہ نجم الحسن، حارث خلیق، ڈاکٹر صوفیہ یوسف، حسن عباس رضا اور ڈاکٹر حمیرا اشفاق نے اظہار خیال کیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ فیض ہمیشہ جبر کے خلاف سینہ سپر رہے ۔ انہوں نے نہ صرف اپنی شاعری کے ذریعے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی بلکہ عملی طور پر بھی عوام کے ساتھ احتجاج میں شریک رہے ۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیا ت نےکہاکہ فیض عہد ساز شاعر تھے انہوں نے اپنی شاعری سے نہ صرف اردو ادب پر گہرے اثرات ثبت کئے بلکہ معاشرے کے تمام شعبہ ہائے زندگی کو بھی متاثر کیا۔ فتح محمد ملک نے کہا کہ فیض نے اپنی شاعری کے ذریعے مظلوم انسانوں کی ترجمانی کی۔افتخار عارف نے کہا کہ فیض ساری دنیا میں اپنی ادبی حیثیت اور عظیم ترقی پسندشاعر کے طورپر جانے جاتے ہیں ۔منیزہ ہاشمی نے کہا کہ فیض صاحب بڑے شاعر، اچھے انسان اور میرے شفیق والد تھے۔
تازہ ترین