• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کی ساتویں کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 21ءاختتام پذیر ہوگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کی ساتویںکثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 21ءاختتام پذیر ہو گئی ۔ اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور، وزیر دفاعی پیداوار اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی تقریب میں شریک تھے۔ مشق امن 21 کی اختتامی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی۔ ترجمان کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود پاک بحریہ کے جہاز پر آمد پر امیر البحر نے صدر پاکستان کا استقبال کیا۔ اس موقع پرصدر مملکت کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

تازہ ترین