کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا وائرس کے پانچ نئے کیسز سامنے آنےکے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 18993 اور کورونا کے مثبت مریضوں کی شرح 1.32 فیصد ہوگئی ۔پیر کو 376 افراد کے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 05 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 18993 ہو گئی ،اب تک 188225 افرادکے ٹیسٹ کئے گئے ہیں 169232 افراد کی رپورٹ منفی آئی جبکہ 18713 مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں ۔