• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار کے مختلف شہروں میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے


میانمار کے مختلف شہروں میں فوج مخالفین کی احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے جاری ہیں۔ شہری روایتی پیسٹ چہرے پر لگائے احتجاج میں شرکت کرنے لگے۔ 

ینگون میں فوجی بغاوت کے حامیوں نے مخالفین پر حملہ کردیا، اسکے علاوہ کئی علاقوں میں پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے۔ ینگون میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ان پر فائرنگ کردی۔

میانمار کا سابق دارالحکومت ینگون اس وقت فوجی بغاوت کیخلاف احتجاج کا مرکز بنا ہوا ہے، ینگون میں احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ کردی، فائرنگ میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔


ینگون ہی میں فوجی بغاوت کے حامی افراد نے مخالفین پر حملہ کردیا۔ شہر کے کئی علاقوں میں پرتشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

فیس بک نے میانمارکی فوج پر اس کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

تازہ ترین