• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ: حکومت کے خلاف ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے منتشر کیا

تھائی لینڈ میں حکومت کے خاتمے کا مطالبہ لے کر ہزاروں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے ربر کی گولیاں اور پانی کی توپیں چلا کر مظاہرین کو منتشر کیا، جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

بنکاک میں ہزاروں افراد نے شہر کے مرکزی چوک سے وزیراعظم ہاؤس کی طرف احتجاجی مارچ کیا، پولیس نے رکاوٹیں لگا کر وزیراعظم ہاؤس جانے والے راستے بند کردیے، کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین نے رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کی، پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس نے ربر کی گولیوں، آنسوگیس شیلنگ اور پانی کی توپوں سے مظاہرین کو منتشر کیا۔


تھائی لینڈ میں گزشتہ سال جولائی سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کا زور کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کم ہوگیا تھا۔

مظاہرین شاہی اختیارات محدود کرنے، موجودہ حکومت اور فوج کے سیاسی کردار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین