ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی کا بہت زیادہ استعمال آپ کے دل کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے اور دل کے حوالے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
دنیا میں جینیات کی تحقیق کرنے والی یونیورسٹی آف سائوتھ آسٹریلیا کے سینٹر فار پریشن ہیلتھ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں یہ نتیجہ اخذ کیا کہ طویل عرصے تک ہیوی کافی کے استعمال سے (ایک دن میں چھ یا اس سے زیادہ کپ) خون میں چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں امراض قلب کے خطرات بہت زیادہ ہو جاتے ہیں۔
اہم بات اسکے مثبت اور مقدار کا آپس میں تعلق ہے مطلب یہ ہے کہ زیادہ کافی سے زیادہ خطرات بڑھاتے ہیں۔ یونی ایس اے کی ریسرچر پروفیسر ایلینا ہائیپونن کہتی ہیں کہ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ دل کی صحت کے لیے اسکے استعمال میں توازن رکھنا ہوگا۔
انکا مزید کہنا ہے کہ وہ لوگ جنھیں ہائی کولیسٹرول کی شکایت ہے وہ تو کافی کے انتخاب میں بھی محتاط رہیں۔ کافی اور کولیسٹرول میں ڈوز (مقدار) کا آپس میں تعلق ہے، زیادہ غیر فلٹر شدہ کافی کے استعمال سے خون میں چکنائی (کولیسٹرول) بڑھ جاتی ہے۔
پروفیسر ایلینا ہائیپونن مزید کہتی ہیں کہ بہتر ہے کہ ہمشیہ فلٹر شدہ کافی کا استعمال کیا جائے اور وہ بھی بہت زیادہ نہیں بلکہ ایک توازن میں رہتے ہوئے کرنا چاہئے۔