• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ دوبارہ اسکول جوائن کر رہی ہیں جس کا اعلان انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں اداکارہ نے ترک زبان میں لکھا کہ ’میں نے سائنس پڑھنے کیلئے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔‘

ترک اداکارہ نے کہا کہ ’ بطور سائنس کی طالبہ آج میرا اسکول میں پہلا دن ہے۔‘


اپنی پسندیدہ اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مختلف قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے کہ آیا ان کی پسندیدہ اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی سلسلے کو دوبارہ شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرا ترکی سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی بھی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ترک اداکارہ اسرا نے کہا تھا کہ انہیں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی نے ترانے کی ویڈیو میں اداکارہ ہانیہ عامر، اسرا بیلگیچ، ماہرہ خان اور اداکار علی رحمان کو شامل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین