• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسپکٹر عمران عباس قتل کی ایف آئی آر درج، دہشتگردی کی دفعہ شامل

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹرمیاں عمران عباس کے قتل کی ایف آئی آرایس ایچ اوکینٹ کی مدعیت میں درج کرلی گئی۔ تھانہ سول لائن کو سب انسپکٹر اعزاز عظیم نے بتایا کہ اتوارکی شام ساڑھے چاربجے انسپکٹر میاں عمران عباس بیوی بچو ں کے ہمراہ صدر سے گھر پولیس لائن اپنی گاڑی میں جارہے تھے ۔ میں ،سب انسپکٹر محسن حیات اے ایس آئی ذیشان سرور اپنی گاڑی میں انکے پیچھے روانہ ہوئے جب ہماری گاڑیاں جم خانہ راولپنڈی کے قریب پہنچیں تو اچانک ایک موٹرسائیکل جس پر دو افراد آئے اور اپنا موٹرسائیکل عمران عباس کی گاڑی کے قریب لے گئے ۔پیچھے بیٹھے شخص نے پستول سے فائرنگ کی ، گاڑی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ کے ساتھ ٹکرا کر رک گئی۔ہم عمران کو فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال لے گئے مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ وہ چندسنگین مقدمات کی تفتیش کررہے تھے ۔ یہاں یہ امرقابل ذکرہے کہ چونکہ ایف آئی آرمیں قتل کی دفعہ کے ساتھ انسداددہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی لگائی گئی ہے اس لئے اس کی تفتیش تھانہ مورگاہ کے ایس ایچ اوانسپکٹرندیم عباس کے سپردکی گئی ہے۔
تازہ ترین