• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نے شوہر کے ساتھ محبت بھری تصویر شیئر کردی

اداکارہ و ماڈل سارہ علی خان نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ اپنی محبت بھری تصویر شیئر کردی۔

سارہ خان اکثر اپنی اور شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس مرتبہ فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شائع کی ہے۔

اس تصویر میں سارہ خان کو شوہر فلک شبیر سے گلے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایک بلیک اینڈ وائٹ ہے۔

ساتھ میں سارہ نے ایک پیار بھرا پیغام صرف یہ لکھا کہ ’میرا فلک‘ جبکہ انھوں نے ہارٹ کی ایموجی بھی دی۔



تازہ ترین