• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی ہے۔


ذرائع کے مطابق موجودہ لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ساڑھے 5 روپے تک مہنگا ہوسکتا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں پونے 6 روپے تک اضافہ کا امکان ہے۔

اس وقت فی لیٹر پیٹرول پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 65 پیسے اور فی لیٹر ڈیزل پر لیوی کی موجودہ شرح 12 روپے 53 پیسے ہے۔

اوگرا کی سمری پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کے پاس تمام پٹرولیم مصنوعات پر 30روپے فی لیٹر تک پٹرولیم لیوی لگانے کا اختیار حاصل ہے۔

تازہ ترین