• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی میں لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو کا علاج مفت کرنے کی ہدایت

معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے گندم کے فی من نرخ 1800 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ وزیر اعلی محمود خان نے لیور ٹرانسپلانٹ اور بون میرو کا علاج صحت کارڈ پلس کے تحت مفت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی کابینہ نے کامیاب جوان مراکز 2021 رولز کی منظوری دی ہے، جوان مراکز میں نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں، ای گیمز، آئی ٹی اور انڈور اسپورٹس کا بندوبست کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نے بلڈ ٹرانسفیوژن کو بھی صحت کارڈ پلس کے تحت لانے کی ہدایت کی ہے، ’احساس‘ اور ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام کے تحت 4 گاڑیاں بیت المال کو فراہم کی گئی ہیں پروگرام 11 اپریل سے شروع ہوگا کابینہ نے تاریخی رمضان المبارک پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کابینہ نے ایم ٹی آئی اپیلٹ ٹریبونل لاء میں ضروری ترا میم اور 7 قبائلی اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اے این پی حکومت میں احتجاج کے دوران شہید 7 مظاہرین کو 70 لاکھ روپے اسپیشل پیکیج کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ جلوزئی کے قریب 1350 گھروں کی تعمیر کے لیے نیا پاکستان ہاوسنگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ ایم او یو کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اسکیم 40 ہزار روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ہوگی۔

تازہ ترین