• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں 30 منٹ میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ دینے کا منصوبہ

انگلینڈ میں کورونا ٹیسٹنگ پروگرام میں توسیع کا منصوبہ ہے، لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق شہریوں کو ہفتے میں 2 بار فوری نتائج والے کورونا ٹیسٹ کی سہولت دی جائے گی۔

لٹرل فلو ٹیسٹ نامی اس ٹیسٹنگ پروگرام کے ذریعے ٹیسٹ کا نتیجہ 30 منٹ میں مل جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹیسٹ کے لیے کٹس، ٹیسٹنگ سائٹ، فارمیسیز یا پوسٹ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔  

ادھر برطانوی وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ پروگرام وبا پر قابو پانے اور لاک ڈاؤن پابندیوں کو نرم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹنگ پروگرام کے ناقدین نے اسے وسائل کا ضیاع قرار دے دیا۔ 


میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن آج لاک ڈاؤن کی پابندیوں کو نرم کرنے کے اگلے مرحلے پر غور کریں گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ میں 12 اپریل سے غیرضروری اشیا کی دکانیں اور ہیر ڈریسر کھل جائیں گے۔

تازہ ترین