• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد عالم کی حسن علی کو بیٹی کا والد بننے پر مبارکباد

پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ بیٹسمین فواد عالم نے فاسٹ بالر حسن علی کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد عالم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حسن علی کے لئے پیغام لکھا کہ آپ کی اولاد آپ کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں اور برکتیں لائے۔

فواد عالم کی ٹوئٹ پر حسن علی نے انکا شکریہ ادا کیا۔جبکہ سوشل میڈیا پر ہی حسن علی کے سیکڑوں مداح ان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ ﷲ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے۔

تازہ ترین