• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زوہیب حسن نے نازیہ حسن کو سالگرہ پر خاص تحفہ دے دیا

برصغیر کی پہلی پاپ کوئین نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن نے ان کے انتقال کے21 سال بعد 56 ویں سالگرہ پر انہیں بہت خاص تحفہ دیا ہے۔

زوہیب حسن نے کراچی میں اپنی بہن نازیہ حسن کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے نام سے بچوں کا اسپتال بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

نازیہ حسن کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک انٹرویو میں زوہیب حسن نے کہا کہ ’میں اپنی بہن کی سالگرہ پر خوش ہوں لیکن ان کاانتقال میری زندگی کا بہت بڑا نقصان تھا ۔‘


انہوں نے کہا کہ ’نازیہ حسن بچوں کے لئے کچھ کرنا چاہتی تھیں اور ان کی کاوشوں اور خوابوں کو کراچی میں چلڈرن اسپتال کے قیام کی صورت میں عملی شکل دی جارہی ہے۔‘

زوہیب نے ملک کے دوسرے شہروں میں بھی ایسے ہی اسپتال بنانے کا اعلان کیا اور یہی نہیں بلکہ نازیہ حسن کے نام سی ایک بین الاقوامی اسپتال کے قیام کا عزم بھی ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ 3اپریل کو پاکستان کی سب سے پہلی پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی 56ویں سالگرہ منائی گئی تھی ، نازیہ حسن2000ء میں 35 سال کی عمر دارِ فانی سے کوچ کرگئی تھیں۔

تازہ ترین