• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم پاکستان کا قوم سے مکالمہ خوش آئند ہے ،چوہدری قربان

لوٹن (نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کو آرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کے ساتھ مکالمے میں اہم قومی مسائل پر عوام الناس سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے یہ ایک خوش آئند امر ہے، اس سے شہریوں میں ریاستی امور میں شراکت داری کا احساس ابھرتا ہے۔ اسی طرح بھارت کے وزیراعظم کے خط کا جواب انہوں نے پاکستان کی قومی کشمیر پالیسی کے مطابق دے کر ایک ذمہ دارلیڈر ہونے کا کا ثبوت دیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے تلخ اور شیریں سوالات کا کمال اعتماد سے جوابات دے کر وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہیں۔ _ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک آباد پاکستانی کشمیری باشندے وزیراعظم کے ان جوابات سے مطمئن ہوئے ہیں کہ ان کی حکومتی پالیسیوں اور اقدامات سے ملکی معیشت بہتر ہورہی ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہورہا ہے۔اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے غریب طبقوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے صحت کارڈ تقسیم کئے جارہے ہیں ۔لیکن توجہ دلائی ہے کہ رمضان المبارک کی آمد ہے اس لیے وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی لانے کے لئے اقدامات اٹھائیں اور غریب عوام کی دعائیں سمیٹیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر اور بھارت سے تجارت سمیت کے معاملے پر قومی مفاد پر مشتمل بیانیہ اپنائے ہوئے ہیں تاہم کشمیری لیڈر شپ کو ہر معاملے میں آن بورڈ کیا جائے _۔
تازہ ترین