• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری‘ خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مری‘ خیبرپختونخوا اور کشمیر میں اتوار کے روز بعض مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں 5، پارہ چنار 4، مالم جبہ، پٹن 3، راولاکوٹ 2، مری میں 2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور، مٹھی 44، دادو، موہنجوداڑو، لاڑکانہ43، کراچی، لسبیلہ، میر پور خاص، پڈعیدن، روہری، سکھر اور سکرنڈ میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین