• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں برفباری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا

اوسلو( ناصر اکبر) اوسلو،جنوبی اور مشرقی ناروے اور مغربی ناروے کے پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ناروے کے موسمیاتی انسٹی ٹیوٹ نے خبردار کیا ہے کہ کپھ علاقوں میں 10 تک اور کچھ جگہوں پر 20 سینٹی میٹر تک برف پڑسکتی ہے جبکہ اتوار کی شام سے منگل کی صبح تک ناروے کے مشرقی علاقوں میں24 گھنٹے میں مقامی طور پر 10 سے 20 سینٹی میٹر تک برفباری کی توقع ہے، برف باری کی وجہ سے اوسلو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس گاڑیوں کے سردیوں والے ٹائر نہیں ہیں انہیں سفر کیلئے گاڑیوں کا استعمال نہیں کرناچاہئے، ریاستی محکمہ موسمیات جان سمٹس نے لوگوں کو مشورہ دیتےہوئے کہاکہ جن لوگوں نے پہلے ہی گاڑیوں پر ٹائر بدل لیےہیں وہ اپنی گاڑیاں گھرچھوڑنے پر غور کریں کیونکہ سمر ٹائر کے ساتھ گاڑی چلانا کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے جبکہ ناروے اوراوسلو میں ہونے والی برفباری سے روزے دار خوش ہیں کیونکہ ناروے میں پہلا روزہ منگل13 اپریل کو ہے اور لوگوں کا خیال ہے کہ برفباری سے روزہ داروں کو آسانی ہوگی، برف باری سے ہونے والےحادثات میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
تازہ ترین