• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کے نظام کے نفاذ کا عہد پورا کیا جائے، میاں اسلم

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمیں قرآ ن کے ساتھ تعلق مضبوط کرنے اور اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت دیتا ہے، رمضان المبارک کا تقاضا ہے کہ قرآن کے نظام کو ملک میں نافذ کیا جا ئے ۔ اللہ کے قانون پر اپنے بنائے ہوئے قوانین کو ترجیح دینا اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر میاں محمد اسلم نے کہا پاکستان اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا انعام ہے جو ستائیسویں رمضان کو معرض وجود میں آیا،اس لئے پاکستانی قوم پر دہری ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں قرآن کے نظام کے نفاذ کے عہد کو پورا کریں۔اس وقت دنیا بھر میں انسانیت اپنے رب سے دوری کی وجہ سے کورو نا جیسی اور دیگر مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہے‘اللہ کے نظام سے بغاوت کے باعث انفرادی و اجتماعی مسائل کا ایک جنگل آباد ہو چکا ہے‘ان تمام مسائل اور پریشانیوں سے نجات صرف رجوع الی اللہ سے ہی ممکن ہے۔
تازہ ترین