• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزر لینڈ میں آئندہ پیر سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ

سوئٹزرلینڈ میں 19 اپریل سے کورونا پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جنیوا سے خبر ایجنسی کے مطابق مخصوص پابندیوں کے ساتھ اسٹیڈیمز، سنیما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ ریسٹورنٹس اپنی بالکونیاں کھول سکتے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سو سے زائد افراد کے اجتماع کی اجازت ہوگی۔ جبکہ بند جگہوں پر پچاس افراد کے جمع ہونے کی اجازت ہوگی۔


 یاد رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں کورونا کیسز کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار سے زیادہ ہے اور اموات 10 ہزار سے زائد ہیں۔

تازہ ترین