• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس مقابلہ، نوجوان اور ڈاکو زخمی

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں مقابلے کے بعد ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈاکو کی فائرنگ سے 14 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق گلستانِ جوہر کی منور چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے میں 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمی ہونے والوں میں 1 ڈاکو اصغر جبکہ دوسرا شہری ہے۔

پولیس لوٹ مار کر کے فرار ہونے والے ڈاکو کا پیچھا کر رہی تھی کہ ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے گلی میں کرکٹ کھیلنے والا نوجوان 14 سالہ منیب زخمی ہو گیا۔


زخمی نوجوان کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زخمی حالت میں گرفتار کیئے گئے ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تازہ ترین