بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 8 اعشاریہ 6 فیصد ہو گئی، 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں 69 کورونا مریض صحت یاب بھی ہوگئے، اس وباء نے ایک اور مریض کی جان لے لی، جس کے بعد صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 222 ہوگئی۔
محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق بدھ کو صوبے میں 1 ہزار 19 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے۔
ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے 64، خضدار سے 9، لسبیلہ سے 5، کیچ سے 3 اور گوادر سے 1 کورونا کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 8 فیصد جبکہ اس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 662 ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 69 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار 542 ہو چکی ہے، جبکہ ایکٹیو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 898 ہو گئی۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور مریض انتقال کر گیا جبکہ گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 7 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔
کورونا میں مبتلا 11 نئے مریض صوبے کے اسپتالوں میں داخل کر دیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخص کیلئے 587 ٹیسٹ کیئے گئے، اس دوران کورونا کے 64 نئے مریض سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صوبے کے تعلیمی اداروں میں 211 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں 11 طلباء کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔