مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب رائے ونڈ سے متعلق عدالتی حکم امتناع کا احترام کریں اور غیر قانونی ہتھکنڈوں سے باز آئیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ رائے ونڈ گھر کو کوئی نقصان ہوا تو عمران صاحب، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت ذمہ دار ہوں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ وہ بہادر کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں جنہوں نے حکومتی غنڈہ گردی کا پلان ناکام بنا دیا۔
مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب سیاسی انتقام میں بدنیتی اور کم ظرفی کے پاتال میں گر چکے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی اور ترقیاتی پیکج کے اعلان پر الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔