• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدسہ بانو پریس کلب آف پاکستان یوکے کی بلامقابلہ صدر منتخب

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) پریس کلب آف پاکستان یوکے کی اے جی ایم میں مقدسہ بانو دوبارہ بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئی ہیں جبکہ غلام رسول شہزاد جنرل سیکرٹری ‘ سیمسن جاوید نائب صدر اور محبوب الٰہی بٹ خزانچی بھی بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔انتخابات کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر نصر اللہ خان مغل نے کی جبکہ زوم پر ہونے والے اس اجلاس میں ارکان کی کثیر تعداد نے شرکت کی - اس موقع پر سابق جنرل سیکرٹری شفیق الزمان نے گذشتہ سال کی رپورٹ پڑھ کر سنائی - اجلاس میں برطانیہ کی ملکہ کے شوہر شہزدہ فلپ ‘ ممتاز صحافی ضیا شاہداور ممتاز ترقی پسند رہنما آئی اے رحمان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور ان کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی - اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر محترمہ مقدسہ بانو نے اپنے ایک دفعہ پھر بلامقابلہ انتخاب پر ارکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صحافت اور صحافیوں کو بہت سے چیلجز درپیش ہیں - ان کا مقابلہ کرنا ہو گا اور اعلیٰ پائے کی صحافت کو فروغ دینا ہو گا - انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث کمیونٹی کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اور ہمیں اس معاملے میں کمیونٹی کی مدد کرنی ہے نیز اس کے خطرات سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے -
یورپ سے سے مزید