• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مبینہ مقابلہ، زخمی ڈاکو عامر عرف یاسر عرفات پنجو گرفتار

کراچی کے علاقے گلشنِ حدید میں مقابلے کے بعد پولیس نے 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گلشنِ حدید کے فیز 1 میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں 1 ڈاکو عامر عرف یاسر عرفات پنجو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقابلے کے دوران پولیس موبائل پر بھی گولیاں لگی ہیں۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز، 10 ہزار روپے نقد اور چوری شدہ موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی گئی ہے۔


گرفتار ڈاکو عامر عرف یاسر عرفات پنجو شہریوں سے لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا۔

تازہ ترین